جرائم و حادثاتنیشنل

23 افراد نے کیا خاتون کا گینگ ریپ، راجستھان میں شرمناک واقعہ

نئی دہلی 29 ستمبر/ بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک خاتون کا 23 افراد نے گینگ ریپ کیا۔ اس شرمناک واقعہ کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ دہلی سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون نے شکایت کی کہ وہ 25 ستمبر کو اپنے آبائی گاوں جارہی تھی کہ بیکانیر کے مضافات سے اسے دو افراد نے زبردستی گاڑی می سوار کرلیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ ان دونوں نے نامعلوم مقام پر لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی اور اپنے ساتھیوں کو بھی بلا لیا۔ شکایت کے مطابق 26 ستمبر کی صبح تک اس کے ساتھ 23 افراد نے شرمناک حرکت اور اسے وہاں چھوڑ کر فرا ر ہوگئے۔ خاتون کی شکایت پر جے این وی ایس کالونی پولیس نے کیس درج کرلیا۔ دو ملزمین کی شناخت راجو اور سبھاش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ دوسروں کی شناخت اور تلاش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button