نیشنل

کانگریس کے سابق وزیر شریدھر بابو کےخلاف کیس درج

حیدرآباد 22 اکتوبر/ کانگریس پارٹی کے لیڈروسابق وزیر شریدھر بابو کے خلاف حیدرآباد کی چکڑ پلی پولیس نے کیس درج کیا ہے۔ کریمنگر سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس لیڈر کشن ریڈی نے شریدھر بابو کے خلاف شکایت کی کہ انھوں نےایک سابق سرپنچ کے ساتھ ملکر انھیں گانجہ کے کیس میں پھنسانے کی کوشش کی ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ زمین کے معاملہ میں تنازعہ کے بعد انھیں پھنسانے کی سازش رچی گئی۔ بعض ٹی وی چینلس نے اس سلسلےمیں سابق وزیراورسابق سرپنچ کے درمیان فون پر کی گئی بات چیت کا ٹیپ بھی منظرعام پرلایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button