جرائم و حادثات

شکاریوں کی فائرنگ 3 ملازمین پولیس ہلاک

نئی دہلی: ریاست راجستھان کے ضلع گونا میں شکاریوں نے 3 ملازمین پولیس کو گولی مارکرہلاک کردیا۔ پولیس کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ جنگلاتی علاقہ میں شکاری موجود ہیں۔ سب انسپکٹرراج کمار جاوت، ہیڈ کانسٹبل سمپت کمارمینا، کانسٹبل نیرج بھارگو اوردیگر ملازمین پرمشتمل ٹیم وہاں روانہ ہوئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی شکاریوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تین ملازمین پولیس کی موت ہوگئی اورڈرائیورزخمی ہوگیا۔ پولیس ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی تاہم شکاری فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ شکاری کالے ہرن کے شکارکیلئے جنگلاتی علاقہ میں آئے ہوئے تھے۔ ریاستی وزیرداخلہ سروتم مشرا نے ملازمین پولیس کی موت پرگہرے رنج کا اظہارکیا اورکہا کہ ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button