انٹرٹینمنٹ

حکومت آندھراپردیش کی کارکردگی سےعوام مطمئن نہیں: جگن

آندھراپردیش (اردولیکس) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدرجگن موہن ریڈی نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کے عوام کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے اپنی یداترا کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے اور ان سے ناانصافی کی جارہی ہے۔ ریاست میں سرمایہ کاری ، صنعتوں اور روزگار سے متعلق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے بیانات صرف الفاظ تک ہی محدود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کے قرض کی معافی کی اسکیم کے نام پر کسانوں کو دھوکہ دیا گیا ۔کسانوں کی کسی بھی فصل کو اقل ترین امدادی قیمت ادا نہیں کی گئی ہے۔ریاستی حکومت سے ریاست کا کوئی بھی فرد مطمئن نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button