تلنگانہ

یوم عاشقان کے پیش نظر حیدرآباد میں پارکس بند

حیدرآباد ۔14 فروری ( اردو لیکس)  یوم عاشقان کے موقع پر آج حیدرآباد میں تمام پارکس بند کردئے گئے ہیں بجرنگ دل اور دیگر تنظیموں کی جانب سے یوم عاشقان کے دن لڑکے اور لڑکی کے ایک ساتھ پاے جانے پر شادی کروادینے کی دھمکیوں کے پیش نظر پارکس کو بند کردیا گیا ہے اسی طرح نکلس روڈ ،ٹینک بندھ کے پاس پولیس کی بھاری جمعیت کو تعنیات کیا گیا ہے حیدرآباد کے مختلف ہوٹلس ،پبس کے پاس بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ، بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد نے نوجوان جوڑوں کے پارکس میں نظر آنے پر ان کی شادیاں کرنے کی دھمکی دی ہے۔اس دوران ان دونوں تنظیموں کے قائدین اور کارکنوں نے اب عابڈس علاقے میں یوم عاشقان کا پتلہ نذرآتش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button