ایجوکیشن

اردو میں بھی ایمسٹ امتحان – تلنگانہ ایمسٹ امتحان کا شیڈول جاری

حیدرآباد ۔26 فروری ( اردو لیکس)  تلنگانہ ایمسٹ 2018 کا شیڈول جاری ہوگیا ۔مئی کی 2 اور 3 تاریخ کو ایگریکلچر ،فارمیسی اور مئی 4 ،5 اور 7 کو انجینئرنگ امتحان منعقد ہوگا ۔کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر پاپی ریڈی نے ایمسٹ امتحان کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ ایمسٹ امتحان آن لائن طریقہ پر منعقد کیا جا رہا ہے 27 فروری کو ایمسٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔4 مارچ سے 4 اپریل تک خواہش مند امیدوار آن لائن درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں 2 مئی سے 7 مئی تک ایمسٹ امتحان منعقد ہوگا ۔6 مئی کو نیٹ امتحان کے پیش نظر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اس مرتبہ اردو میں بھی ایمسٹ امتحان منعقد کیا جا رہا ہے تین زبانوں اردو، تلگو اور انگلش میں امتحان منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button