مبارکباد

ہولی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

نئی دہلی،یکم مارچ /      صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ہولی کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ:

 ‘‘ہولی کے مبارک موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔رنگوں کا تہوار ہولی ہمارے سماج میں بھائی چارے کا جشن ہے۔یہ تہوارہمیں آپسی اتحاد ،ایکتا اور  بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

مجھے پورا بھروسہ ہے کہ خوشی کے اس دن سے اندرون ملک اور بیرون مقیم تمام ہندوستانیوں کو یقیناً تحریک ملے گی اور وہ دوستی کے رشتوں کو مزید مستحکم کریں گے۔ علاوہ ازیں اپنی زندگیوں کو  خوشیوں اور امیدوں سے بھر لیں گے ۔ ہولی کے اس موقع پر آئیے ہم سب مل کر اپنے ملک و قوم کے روشن مستقبل کے حصول کے لئے کام کریں’’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button