تلنگانہ

جماعت اسلامی ہند خانہ پورکی جانب سےرکن اسمبلی خانہ پورریکھا شیام نائک کو اگادی کی مبارکباد

خانہ پور 18مارچ (اردولیکس) جماعت اسلامی ہند خانہ پورکی جانب سے رکن اسمبلی خانہ پوراجمیرہ ریکھا شیام نائک کو اگادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔ رکن اسمبلی نے شخصی طورپرمحمدیہ مسجد کے احاطہ میں آکراگادی تہوار کا گریٹنگ کارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا آج کے دور میں ہندو مسلم بھائی چارگی کے فروغ کیلئے ایسے اقدامات بے حد ضروری ہیں۔ مولانا محمد عتیق الدین فیض صفی امیرجماعت اسلامی ہند خانہ پور نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند خانہ پور کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے برادان وطن میں اگادی، سنکرانتی و دیگرتہواروں کے مواقعوں پران کے گھرجاکر انھیں مبارکبارد پیش کی جاتی ہے۔ اس موقع پر موقع پراین ست نارائن سرپنچ خانہ پور، این سکارام سرینواس صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی خانہ پور، راج گنگنا ایڈوکیٹ، نصیراحمد ٹی آر ایس ٹاون جنرل سکریٹری خانہ پور، عرفان دانش، ذمہ داران جماعت اسلامی خانہ پورشیخ عبدالوحید، عبدالرحیم، شیخ محسن معاون امیرجماعت اسلامی خانہ پور ، عبدالعظیم اوردیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button