تلنگانہ

حیدرآباد کا مسلم خاندان نلگنڈہ ضلع میں سڑک حادثے میں ہلاک

 

نلگنڈہ ۔29 جولائی ( اردو لیکس)  نلگنڈہ ضلع میں بے قابو کار دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں مسلم خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔مرنے والوں کا تعلق حیدرآباد کے ٹولی چوکی سے بتایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح حیدرآباد سے ناگرجناساگر روانہ ہونے والے خاندان کی کار بے قابو ہوکر نرساپلی کے پاس بس اسٹاپ کے دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔مرنے والوں کی شناخت محمد محسن، مصطفی، صدام، اختر اور عایشہ کی حیثیت سے ہوئی ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button