وزیر اعظم کے تعلیمی سرٹیفکٹس عوام کے سامنے

وزیراعظم نریندر مودی کی تعلیمی قابلیت پر پیدا شدہ تنازعہ کے درمیان آج بی جے پی نے ان کے اسنادات جاری کئے۔ پارٹی کے صدر امیت شاہ نے مرکزی ارون جیٹلی کے ساتھ مل کر اسنادات کی تقل میڈیا کے نمائیندوں کے حوالے کیں۔ ان کے مطابق نریندر مودی نے دلی یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹ اور گجرات یونیورسٹی سے ماسٹر آف آرٹ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ دلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت سے متعلق مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے اسنادات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ امیت شاہ اور ارون جیٹلی نے وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت کی غلط تشہیرپراروند کجریوال سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔