عادل آباد میں گولی چل جانے سے پولیس کانسٹبل ہلاک

ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں رکن اسمبلی کے گھر کے پاس اتفاقی طور پر گولی چل جانے سے کانسٹبل کی موت ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق چینور کے رکن اسمبلی و تلنگانہ کے گورنمنٹ وہپ این اودیلو کی قیامگا ہ  واقع مندا مرری کے قریب اے آر کانسٹبل گنگادھر بندوق صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کی وجہہ سے وہ زخمی ہوگیا اسے علاج کے لئے سنگارینی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قراردیا۔