تلنگانہ

نظام آباد پارلیمنٹ الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ، کسان‌عدالت سے رجوع

نظام آباد 4 اپریل (اردولیکس)ریاست تلنگانہ حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد میں انتخابات کا معاملہ عدالت سے رجوع کیا گیا۔ اس حلقے سے جملہ 185 کے کسان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔کافی غور و خوص کے بعد الیکشن کمیشن میں حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے زریعے پولنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔ آج کسانوں نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے شکایت کی ہے کہ انہیں ابھی تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے پاس انتخابی مہم کے لئے وقت ہے لہٰذا انتخابات ملتوی کیے جائیں۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بجائے بیلٹ پیپر سے کروائی جائے اور اس سلسلے میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے کی خواہش کی۔ کسانوں میں عدالت میں لنچ موشن پٹیشن داخل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button