جنرل نیوز

دارالانصار ویلفیر سوسائٹی عادل آباد کے ذمہ داروں کا مشاورتی اجلاس کا انعقاد ۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال

 

عادل آباد30-اپریل(پریس ریلیز)حافظ عارف خان کی اطلاع کے بموجب دارالانصارویلفیرسوسائٹی عادل آباد کے ذمہ داران و منتظمین کا ایک اہم مشاورتی اجلاس بضمن رمضان المبارک کے پیش نظر رمضان راشن پیکیج کی تقسیم و دیگر رفاہی فلاحی خدمات کو انجام دینے کے سلسلہ میں بروز اتوار بمکان حافظ عطاءاللہ خان بمقام شادنگر عادل آباد میں قاضی سید ندیم الدین کی صدارت و مولانا عبدالعلیم قاسمی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔اور دارالانصار کے تمام ہی ذمہ داران کی متفقہ رائے سے ہر سال کی طرح اس سال بھی غریب و مستحق روزہ داروں میں بعد تحقیق تقریباً 150 رمضان راشن پیاکیجس تقسیم کرنا طئے ہوا۔اور اسی طرح استقبال رمضان کے عنوان سے شہر کے مختلف سلم محلہ جات میں مرد و خواتین کے اجتماعات موقع بموقع منعقد کئے جائیں گے۔اور ہرماہ کے آخری ہفتہ میں دارالانصار کے ذمہ داران کا ماہانہ واری کارکردگی پر ایک میٹنگ رکھنے طئے پایا۔اور اسی طرح 3 مئی کو عادل آباد کے محلہ سندریہ نگر میں بعد جمعہ 3 تا 5 بجے تک حاجی عبدالعزیز صاحب کے مکان پر خواتین کا اجتماع اور اسی طرح اسی دن بعد عشاءمسجد دردانہ میں مرد احباب کا اجتماع بعنوان استقبال رمضان و خدمت خلق منعقد ہوگا۔جسمیں علمائےکرام کے پرمغز خطاب ہونگے۔عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔دارالانصار کے ذمہ داران نے عادل آباد کے اہل خیر احباب سے اپیل کی ہے کہ دارالانصار سوسائٹی کی جانب سے کیجانی والی رفاہی فلاحی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لین خصوصاً رمضان راشن پیکیج میں حصہ لیتے ہوئے ثواب دارین حاصل کریں۔ایک پیاکیج کی قیمت 1300 متعین کی گئی ہے۔رابطہ نمبرات8919329620/9010423108/9030957179 اس موقع پر قاضی سید ندیم الدین ؛مولانا عبدالعلیم قاسمی؛حافظ محمد معز؛حافظ عارف خان؛حافظ عطاءاللہ؛رفیع احمد؛شیخ محسن؛محمد زاہد؛حافظ مجاہد ہاشمی؛خضر یافعی؛شیخ اجو اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button