نیشنل

گجرات کے 12 گاوں میں لڑکیوں کو سیل فون استعمال کرنے پر پابندی

احمدآباد -17 جولائی ( اردو لیکس)  گجرات میں ٹھاکر قبیلہ نے اپنی لڑکیوں کو سیل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی ہے گجرات کے باناساکانتہ ضلع کے دنتے واڑہ تعلقہ میں ٹھاکر طبقہ نے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے غیر شادی شدہ لڑکیوں کو سیل فون سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ٹھاکروں کے اس اجلاس میں 12 گاوں کے ذمداروں نے شرکت کی ۔جس میں 9 قرار داد منظور کی گئی ۔جن میں سیل فون پر پابندی علاوہ ٹھاکر طبقہ کی لڑکی دوسرے طبقہ کے لڑکے سے شادی کرنے پر 1.50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسی طرح ٹھاکر لڑکے کی دوسرے طبقہ کی لڑکی سے شادی پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے اس فیصلے کو اپنے اپنے گاوں میں عمل کرنے کا عہد کیا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button