تلنگانہ

حضورنگر ضمنی انتخاب کے لئے سیدی ریڈی ٹی آر ایس امیدوار

حیدرآباد-21 ستمبر( اردو لیکس) چیف منسٹر اور ٹی آر ایس صدر چندرشیکھرراو نے حضور نگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کے امیدوار کے طور پر سیدی ریڈی کے نام کو قطعیت دی ہے۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں ، سیدی ریڈی نے ٹی آر ایس کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا اور وہ معمولی فرق سے ہار گئے تھے۔ کے سی آر نے ہفتے کے روز ضلع سے تعلق رکھنے والے وزیر اور دیگر اہم لیڈرس کے ساتھ حضور نگر ضمنی انتخاب کے شیڈول کی اجرائی کے تناظر میں مشاورت کی۔ اور سیدی ریڈی کو ہی دوبارہ امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button