تلنگانہ

گیس سلنڈرپھٹ پڑا۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے

کھمم 6 اکتوبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں گیس سلنڈرپھٹ پڑنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں موضع پنڈت پورمیں پیش آیا۔ اوپیندراماں نامی خاتون اپنے ارکان خاندان کے ساتھ محوخواب تھی اس دوران گیس خارج ہونے لگی، بومحسوس ہونے پرگیس کہاں سے خارج ہورہی ہے یہ دیکھنے کیلئے انھوں نے بلب کا سوئچ آن کیا جس کے ساتھ ہی آگ بھڑ ک اٹھی اورگیس سلنڈرپھٹ پڑا۔ اس حادثہ میں اوپیندراماں، ناگامنی،سریناتھ، ناگیش اورونئے جھلس گئے۔ ان تما کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button