دیشا قتل واقعہ کے ملزمین کو سخت سزا دی جائے۔ اورنگ آباد ضلع کلکٹر کو جماعت اسلامی ویمنس ونگ کی یادداشت

اورنگ آباد -4 دسمبر ( اردو لیکس) ریاست مہاراشٹرا اورنگ آباد میں آج جماعت اسلامی ہند ویمنس ونگ  کی جانب سے  دیشا عصمت ریزی اور قتل واقعہ کے ملزمین کے خلاف سخت کاروایی کا مطالبہ کیا گیا۔خواتین نے ضلع کلکٹر کو اس سلسلے میں یادداشت پیش کی۔ خواتین کے ہاتھوں میں میرا اپنا ملک، میرے اپنے لوگ لیکن میں محفوظ نہیں کے پلے کارڈز تھے۔