جرائم و حادثات

تلنگانہ میں دو ہفتے کے اندر 307 کروڑ روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر اشیاء ضبط

حیدرآباد _ 21 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی ضابطہ نافذ ہو گیا ہے۔ اور پولیس کی  سخت تلاشی مہم جاری  ہے اس دوران 307 کروڑ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور شراب ضبط کی گئی۔

 

ریاست میں انتخابی ضابطہ نافذ ہونے کے بعد  اب تک 307.02 کروڑ روپے کی نقدی، شراب اور زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔ 9 اکتوبر سے اب تک 105.58 کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔ 13.58 کروڑ روپے کی شراب، 15.23 کروڑ روپے کی نشہ آور اشیاء اور 145.67 کروڑ روپے کے زیورات ضبط کیے گئے۔ اس کے علاوہ ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے تیار کیے گئے 26.93 کروڑ روپے کے دیگر تحائف بھی ضبط کر لیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button