ہندوستان اہم تبدیلیوں کے دور سے گذر رہا ہے : نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے دورہ سوئیزرلینڈ کے موقع پر صحافت کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس وقت میں اس تاریخی اہمیت کو محسوس کر رہا ہوں جو اس حقیقی بین الاقوامی شہر جنیوا میں آپ کے ساتھ میری موجودگی سے وابستہ ہے اور یہ شہر نہ صرف بین الاقوامی حیثیت رکھتا ہے بلکہ ایک انسانیت کی روح کا حامل شہر بھی رہا ہے ۔اور کیوں نہ ہوکہ یہ ریڈ کراس کا مستقر ہے اور متعدد بین الاقوامی اداروں کا بھی صدر دفتر بھی ہے جو بنی نوع انسان کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔ دوستو ۔ ہندوستان اور سوئٹزر لینڈدونوں دنیا بھر میں امن ،رواداری اور انسانیت کی آواز بلند کرتے رہے ہیں ۔ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران ہماری دوستی لگا تار تقویت پاتی او رمستحکم ہوتی رہی ۔ ہمارے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات مضبوط اور فعال نوعیت کے ہیں ۔ کئی سوئس کمپنیوں کے نام ہندوستان کے گھر گھر میں جانے جاتے ہیں ۔ تجارت ، سرمایہ کاری ، سائنس اور تکنالوجی ، ہنر مندی ترقیات کے شعبوں میں ہمارے تعاون و اشتراک سے ونوں معاشروں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ ہندوستان نے ای یف ٹی اے کے ساتھ ایف ٹی اے از سر نو شروع کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کردیا ہے ۔ ہم سب کو سوئٹزر لینڈ کی معیشت کی قوت کا باقاعدہ ادراک ہے ۔ تاہم ہندوستان خود بھی اہم تبدیلیوں کے دور سے گزر رہا ہے ۔ آج ہم دنیا کی سرعت سے ترقی پذیر معیشتوں میں شمار ہوتے ہیں۔