انٹر نیشنل

نریندر مودی وائٹ ھاوز پہنچ گئے

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی وائٹ ھاوز پہنچ گئے.جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا .قبل مودی نے واشنگٹن ڈی سی پہنچے ۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے مقامی ارلنگٹن قبرستان میں گمنام شہیدوں کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔

 

اس موقع پروزیر اعظم نے کولمبیا شٹل سانحے میں اپنی جان عزیز قربان کردینے والی خلا نوردآنجہانی کلپنا چاولہ کے شوہر جناب جین پیئرے ہیریسن کے ہمراہ اسپیس شٹل کولمبیا میموریل پر گل دائرہ پیش کیا ۔خلا نورد محترمہ سنیتا ولیمز بھی اس موقع پر سرکردہ شخصیات کے ساتھ موجود تھیں ۔ 

 

بعد ازاں وزیر اعظم نے ہندوستان کی نادر مورتیوں کے فن پاروں کی واپسی کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر امریکی اٹارنی جنرل محترمہ لوریٹا لنچ نے کہا کہ ہندوستا ن کو 200 نادر فن پاروں کی واپسی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جن میں سے بارہ فن پارے اب تک واپس بھیجے جاچکے ہیں ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا کہ وراثتیں قوموں کے درمیان مضبوط وابستگی کا وسیلہ ثابت ہوسکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بعض لوگ ان فن پاروں کی قدروقیمت کا اندازہ ان کی قیمت سے لگاتے ہوں لیکن ہم ہندوستانیوں کے لئے ان کی مالیت اور اہیمت اس سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ یہ ہماری ثقافت اوروراثت کے بیش قیمت ورثے کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ 

 

بعد میں وزیر اعظم نے امریکہ کے مفکر اداروں کے دانشوروں سے بھی ملاقا ت کی جن میں دی بروکنگ انسٹی ٹیوشن ، دی اٹلانٹک کونسل اوردی کارنیگی انڈوو منٹ فار انٹرنیشنل پیس شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button