تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل کا عمل 11 اکتوبر تک ہوگا مکمل

تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل کا عمل 11 اکتوبر کو دسہرہ تک مکمل کرلینے کی چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کلکٹرس اور عہیداروں کو ہدایت دی ہے نئے اضلاع کی تشکیل کے سلسلہ میں 10 یا 11 جولائی کو کل جماعتی اجلاس طلب کرتے ہوے راے حاصل کی جاے گی.کلکٹرس کانفرنس کے دوسرے دن چیف منسٹر نے آج خطاب کرتے ہوے نئے اضلاع کی تشکیل کے رہنمایانہ خطوط جاری کئے.جس کے مطابق 20 جون تک ضلع کلکٹرس کو تجاویز تیار کرتے ہوے سی سی ایل کے کمشنر کو روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی.جون 20 کے بعد سے مقامی ارکان مقننہ کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوے راے حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی.4 اگست سے 10 اگست کے دوران مسودہ جاری کرنے کی ہدایت دی گئی.