محمد علی کلے کی تدفین

دنیا کے نامور باکسر محمد علی کلے کی جمعہ کو ان کے آبائی شہر لوئی ولے میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر ان کے چاہنے والوں اور رشتہ داروں کا کثیر مجمع موجود تھا۔ 74 سالہ باکسر کا پچھلے جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کے بعد نامور باکسر کے جسد خاکی کو کیو ہل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ کلے نے اپنی زندگی میں ہی انتقال کے بعد  نماز جنازہ اور دیگر تفصیلات کی خاص طور پر ہدایت دی تھی۔