تلنگانہ

حیدرآباد میں کورونا سے ڈاکٹر کی موت

حیدرآباد-22 جون( اردو لیکس)حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسوں میں دن بدن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اور اب بھی تک شہر میں 150 سے زائد اموات ہوئیں ہیں کورونا سے ایک ڈاکٹر کی بھی موت ہوگئی۔ 70سالہ ڈاکٹر کو صحت کی خرابی پر پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں مختلف طبی معائنے کرنے پر پتہ چلا کہ وہ کورونا سے متاثر ہیں۔ہاسپٹل میں علاج کے دوران کل شب تقریبا8بجے اس ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس نے کہا کہ اس ڈاکٹر کو کورونا کے ساتھ ساتھ بی پی بھی تھا۔اس ڈاکٹر نے تاحال کسی بھی کورونا سے متاثر مریض کا علاج نہیں کیا تھا۔لاک ڈاون کے بعد سے یہ اس کا کلینک بند تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button