جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز _ آر ٹی سی بس ندی میں گر پڑی _ 9 ہلاک _ کئی زخمی

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں آج ایک آرٹی سی بس پل سے ندی میں گر پڑی، اس حادثے میں کم از کم 9 افراد کی موت کی اطلاعات ہیں۔ یہ حادثہ جنگاریڈی گوڑم منڈل کے جملیرو کے پاس اس وقت پیش آیا جب بس ریلنگ سے ٹکرا کر ندی میں گر پڑی۔ حادثے میں مزید نو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہاسپٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔فوری طور پر ملی اطلاعات کے مطابق بس میں 47 افراد سوار تھے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button