تلنگانہ

بی جے پی کے خلاف چیف منسٹر تلنگانہ کا اعلان جنگ_ دسمبر میں غیر بی جے پی قائدین کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد _18 نومبر ( اردو لیکس) چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس چندرشیکھر  راو نے دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں مخالف بی جے پی جماعتوں کے ساتھ حیدرآباد میں اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے تلنگانہ بھون میں پارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے چندرشیکھر راو نے بی جے پی پر شدید برہمی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے مرکز کی بی جے پی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے مخالف عوام اور کسان مخالف پالیسیوں کو عوام میں لے جانے قومی سطح کی جماعتوں کو متحد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شردپوار، ممتا بنرجی، کمار سوامی اور دیگر قائدین کو اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button