تلنگانہ

جی ایچ ایم سی انتخابات، نریڈ میٹ کا رکا ہوا نیتجہ جاری ٹی آرایس کامیاب

حیدرآباد 9 ڈسمبر(اردولیکس) گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں رکا ہوا نریڈ میٹ کا نتیجہ جاری کردیا گیا۔ یہاں کے ڈویژن 136 میں 782 ووٹوں کی اکثریت سے ٹی آرایس امیدوارہ مینا اوپیندرریڈی نے کامیابی حاصل کی اس کے ساتھ ہی جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آرایس کے کامیاب امیدواروں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی۔ سواستیک کے نشان کے معاملہ میں عدالت کی جانب سے یہاں ووٹوں کی گنتی کے عمل پرروک لگادی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button