جرائم و حادثات

ویملواڑہ کی پولیس نے مہاراشٹرا میں فروخت کی گئی خاتون اور بچوں کو بچایا

جگتیال _31 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ  کی ویملواڑہ پولیس نے ایک خاتون اور اس کے بچوں کو بچالیا جو مہاراشٹرکے ایک شخص کو ایک لاکھ روپئے میں فروخت کردی گئی تھی۔اس شخص نے خریدی گئی خاتون کو اپنی تیسری بیوی بنالیا تھا۔ ویمل واڑہ پولیس نے خاتون اور اس کے بچوں کو بچانے کا کامیاب آپریشن کیا۔اس خاتون کا تعلق راجنا سرسلہ ضلع کے ویمل واڑہ سے ہے جو شوہر کے ساتھ ہوئے جھگڑے کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔وہ آٹو کے ذریعہ ضلع کاماریڈی گئی اور پھر وہاں سے وہ بذریعہ ٹرین سکندرآباد اسٹیشن پہنچی۔ ریلوے اسٹیشن پر خاتون کو دو دنوں تک دیکھتے ہوئے ایک ضعیف خاتون اس کو ملازمت کی فراہمی کا وعدہ کرتے ہوئے مہاراشٹرکے پربھنی لے گئی۔بعد ازاں اس ضعیف خاتون نے مورا نامی شخص کو ایک لاکھ روپئے میں اسے فروخت کردیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button