تلنگانہ

کریم نگر میں بینک ملازمہ نے کورونا وائرس کے خوف سے خودکشی کرلی

کریم نگر _8 جنوری ( اردو لیکس) کریم نگر میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ملازمہ وانی نے کورونا وائرس کے خوف سے خودکشی کرلی۔بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی وانی کریم نگر ایس بی آئی کی ملازمہ تھی اور وہ منکماں توٹہ میں مقیم تھی اس کے ماں باپ حیدرآباد میں قیام پذیر ہیں چند دن قبل اس کے والد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا اور ماں کورونا سے متاثر ہوگئی۔جس کے بعد وانی کافی ڈر و خوف میں مبتلا ہوگئی تھی اور آج اس نے پھانسی لے لی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button