تلنگانہ

کورنا کا ٹیکہ دینے والوں کو دیکھ کرغوث الدین نامی شخص درخت پرچڑھ گیا

سنگاریڈی:کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے کیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے دنیا کے کئی ممالک میں ویکسین پرتوجہہ مرکوز کی جارہی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں بھی حکومت کی جانب سے کورونا کے ٹیکوں کی رفتارمیں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ طبی عملہ گھرگھرجاکرویکسین دے رہا ہے ایسے میں بعض لوگ اب بھی ویکسین سے اس قدرخوزدہ ہیں کہ وہ اسے لینے سے انکارکررہے ہیں۔

تازہ طورپرسنگاریڈی ضلع میں ایک شخص ٹیکہ لینے سے انکارکرتے ہوئے درخت پرچڑھ گیا۔ نیالکل منڈ کے موضع وینو جنکا کے رہنے والے غوث الدین کے گھر ٹیکہ دینے والا عملہ پہنچا انھیں دیکھ کرغوث الدین اپنے گھرکے سامنے درخت پرچڑھ گیا۔گھروالوں نے اورطبی عملہ نے اسے کافی سمجھایا لیکن وہ درخت سے نیچے نہیں آیا غوث الدین قریب ایک گھنٹہ تک درخت پرہی تھا آخرکارتھک ہارکر طبی عملہ وہاں سے واپس ہوگیا۔

واضح رہے کہ اسی ہفتہ ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں بھی ایک شخص نے ٹیکہ لینے سے انکارکردیا تھا۔ اس نے طبی عملہ کو صاف صاف کہہ دیا تھا کہ اگراس پرٹیکہ لینے کیلئے دباو ڈالا جاتا ہے تو وہ گاوں چھوڑ کرچلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button