جرائم و حادثات

شادنگر میں آٹو کنال میں گرگیا _ 8 افراد زخمی

شادنگر _ رنگاریڈی ضلع شادنگر کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں 8افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ شادنگر کے کوندورگومنڈل کے مادھوپور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب آٹو کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ آٹو کنال میں گرگیا۔مقامی افراد کے مطابق یہ آٹو شادنگر سے مُٹوپور کی سمت جارہا تھا ۔اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد وہاں پہنچ گئے اور راحت کام شروع کرتے ہوئے مسافرین کو بچایا۔مقامی افرادنے زخمی مسافرین کو علاج کے لئے فوری طورپر شادنگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button