جرائم و حادثات

وقارآباد ضلع میں چار دن کی دلہن سمیت 5 افراد پانی میں بہہ گئے _ دلہا اور اس کی بہن بچ گئے

وقارآباد_ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں چار دن کی  دلہن سمیت 5 ،افراد پانی میں بہہ گئے ۔یہ دل دہلانےوالا واقعہ وقارآباد  ضلع کے تمامپور کی ندی میں  ایک  کار بہہ گئی جس میں  دلہا نواز ریڈی، دلہن پرولیکا  اپنے خاندان کے دیگر 5 ارکان سوار تھے   یہ خاندان  نئے جوڑے  کو  لے کر  مومن پلی سے  راولا پلی  واپس ہورہے تھے کہ ندی کو عبور کرنے کے دوران ان کی کار پانی میں بہہ گئی۔یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان میں سے دو کو بچا لیا گیا ۔ دولہا نواز ریڈی اور ان کی بہن شویتا بچ گئے۔ پولیس لاپتہ دلہن پرولیکا ، دولہے کی بہن رادھماں ، ڈرائیور راگھویندر ریڈی اور لڑکے ایشانت کی تلاش جاری ہے۔

26  اگست کو  روولا پلی کے نواز ریڈی اور مومن پیٹ کی پرولیکا شادی  ہوئی تھی ۔ اتوار کی رات ان کی کار  پانی میں بہہ گئی۔مقامی افراد کے مطابق گذشتہ تین سے وقارآباد ضلع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button