جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں کار کنال میں گر پڑی _ کار سے دو نعشیں برآمد

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں کنال میں گری کار سے دو لاشیں برآمد

جگتیال _ 4 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع جگتیال کی ایس آرایس پی کنال میں گری کار کو پولیس نے نکالنے میں کامیابی حاصل کی جس میں دولاشیں پائی گئیں۔یہ کار دو دن پہلے کنال میں گرپڑی تھی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے مٹ پلی سے تعلق رکھنے والے 31سالہ ریونت اور41سالہ پرساد پیر کی شب مٹ پلی سے آتماکور کو کار کے ذریعہ جانے کیلئے روانہ ہوئے تاہم دوسری صبح تک بھی وہ آتماکور کو نہیں پہنچے جس پر ان کے فکرمند ارکان خاندان نے پولیس سے اس بات کی شکایت کی۔

پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ان کی تلاش شروع کی اوران مقامات کے سی سی ٹی وی فوٹیجس کا معائنہ کیا جہاں سے ان کی کارکی روانگی کا امکان تھا۔ویلپورکے قریب ایس آرایس پی کاکتیہ کنال پر ایک پُل ہے جس کو پار کرنے پر یہ راستہ آتماکور کیلئے جاتا ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس پُل پر سے روانگی کے دوران ان دو میں سے کار چلانے والے نے کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار، پُل کی ریلنگ سے ٹکراکر کنال میں گرپڑی۔پولیس نے ایس آرایس پی سے کنال کو جانے والے پانی کو روک دیا۔پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش کا کام شروع کیا۔

اسی دوران ان کی کار کا پتہ چلا۔پولیس نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کار کو کرین کی مدد سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔کار میں دونوں کی لاشیں پائی گئیں۔ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔کارکوپانی سے نکلتادیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button