کرناٹک میں خوفناک سڑک حادثہ _ آندھراپردیش کے 8 مزدور ہلاک

بنگلور _ کرناٹک کے چک بالا پور ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ اتوار کی رات پیش آیا۔جب ایک جیپ مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔ جیپ میں سوار آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اور 5 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔روزمرہ کے مزدوروں کو لے جانے والی ایک جیپ چنتامنی کے قریب مارانیاکاہلی میں سامنے سے  آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے بتایا کہ آٹھ افراد ہلاک ہوئے جن میں دو خواتین ہیں ، یہ سب آندھرا پردیش سے ہیں۔ وہ سب مزدور تھے یہ حادثہ کام ختم کرنے کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے پیش آیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔