جرائم و حادثات

تلگو ہیرو سائی دھرم تیج سڑک حادثہ میں زخمی

حیدرآباد _ تلگو فلموں کے مشہور ہیرو سائی  دھرم تیج ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے ۔ وہ جمعہ کی رات اپنی اسپورٹس موٹر سائیکل پر سوار  تھے کہ اچانک بائیک بے قابو ہوگئی اور وہ حادثاتی طور پر  نیچے گر گئے ۔یہ حادثہ جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 کیبل برج کے قریب IKEA شو روم کے پاس پیش آیا۔ اس حادثہ میں سائی دھرم تیج شدید زخمی ہوئے۔ جس میں ان کی دائیں آنکھ کے اوپری  حصہ  ، سینے اور پیٹ میں چوٹیں آئیں۔سائی دھرم تیج اس وقت کوما میں ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ہ حادثے کے مقام پر پہنچی اور انھیں ہسپتال پہنچایا۔ وہ اس وقت زیر علاج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button