جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خوفناک سڑک حادثہ _ 3 افراد ہلاک بشمول دو جونیر آرٹیسٹ ہلاک

حیدرآباد میں خوفناک سڑک حادثہ _ 3 افراد ہلاک بشمول دو جونیر آرٹیسٹ ہلاک 

حیدرآباد _ 18 دسمبر ( اردو لیکس) حیدرآباد کے گچی باؤلی علاقہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ ہفتہ کی صبح تقریباً 3.30 بجے، ایک تیز رفتار کار  بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائیڈر کے بیچ میں ایک درخت سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجہ میں تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی شخص کو ہاسپٹل پہنچا دیا ۔

پولیس نے مرنے والوں کی شناخت کار ڈرائیور عبدالرحیم ،جونیر آرٹیسٹ ماناسا اور ایک  جونیئر آرٹیسٹ کے طور پر کی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت سدھو کے نام سے ہوئی ہے جو جونیئر آرٹسٹ کے طور پر  کام کرتا ہے۔ یہ سب امیرپیٹ کے ایک ہاسٹل میں مقیم ہیں۔ واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button