جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نارائن پیٹ کے قریب کرناٹک کی بس الٹ گئی – 15 مسافر زخمی

تلنگانہ کے نارائن پیٹ کے قریب کرناٹک کی بس الٹ گئی- 15 مسافر زخمی’ ڈرائیور کی تیز رفتاری حادثہ کا شکار

صادق چاند کی رپورٹ

نارائن پیٹ : 4 دسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ کے قریب موضع اخلاص پور کے پاس آئی ٹی آئی کالج کے کنارے کرناٹک آر ٹی سی بس سیڑم سے حیدرآباد براہ نارائن پیٹ جارہی تھی۔ جو صبح سویرے حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے سبب بس میں سوار 15 سے زائد مسافرین حادثہ میں زخمی ہوگئے جن میں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں محبوب نگر گورنمنٹ ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے معمولی زخمیوں کو نارائن پیٹ ضلع ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے ڈرائیور کی تیز رفتاری حادثہ کا سبب بنائی جارہی ہے ۔ کرناٹک اور نارائن پیٹ پولیس تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button