آندھراپردیش کے کدری میں دو عمارتیں منہدم _ دو کمسن بچے جاں بحق

کڑپہ _ آندھراپردیش کے شدید بارش کی وجہ سے ایک زیر عمارت منہدم ہو کر اس کا ملبہ اس  سے متصل دو مکانات پر گر پڑا۔جس کے نتیجہ میں دو کمسن بچے جاں بحق   ہوگئے۔اور ملبے کے نیچے مزید 12 افراد پھنس گئے ۔

یہ سانحہ اننت پور ضلع کے کدری میں پیش آیا۔ اولڈ چیئرمین اسٹریٹ علاقے میں زیر تعمیر عمارت اس  سے متصل دو عمارتوں پر گر گئی۔ واقعے میں ایک گھر کے آٹھ اور دوسرے گھر میں سات افراد ملبے تلے دب گئے۔ کل 15 میں سے دو بچے جاں بحق ہوئے۔ 10 افراد بال بال بچ گئے۔ ملبے تلے دبے دو افراد کو نکالنے کے لیے امدادی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے ساتھ ہی گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ ایڈیشنل ایس پی رام کرشنا پرساد اور آردیو وینکٹاریڈی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ ملبے کو نکالنے کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔ ریونیو پولیس افسران کی موجودگی میں ملبہ صاف کیا جا رہا ہے۔