جرائم و حادثات

جگتیال کے قریب ٹریکٹر الٹ گئی _ دو افراد ہلاک ‘دو زخمی

جگتیال _ 17 دسمبر ( اردو لیکس) جگتیال کے مضافات میں واقع ضابطہ پور کے پاس ٹریکٹر کے الٹ جانے سے دو افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر کے ڈرائیور نے جگتیال کی طرف سے آنے والی ایک گاڑی کو بچانے کے لئے اچانک بریک لگا دی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر الٹ گئی۔ٹریکٹر میں سوار چار افراد  نیچے گر پڑے جن میں دو افراد سنتوش اور پرشانت انجن کے نیچے دب گئے جس کے نتیجہ میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جب کہ دیگر دو افراد سورت اور پرتاب معمولی زخمی ہوگئے۔کرین کی مدد سے ٹریکٹر کے انجن کو ہٹا کر دونوں نعشوں کو باہر نکالا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button