جرائم و حادثات

ویمولاواڈا سے حیدرآباد آنے والی بس پرگیناپور میں کنٹینر سے ٹکرا گئی

سدی پیٹ _ سدی پیٹ  ضلع کے گجویل منڈل کے پرگیناپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 20 مسافرین زخمی ہوگئے ۔ آج صبح ویمولاواڈا سے حیدرآباد کے لئے روانہ آر ٹی سی سپر لگژری بس پرگینا پور چوراہے پر ایک کنٹینر  سے ٹکرا گئی  ۔ اس حادثہ میں بس میں سوار 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر  زخمیوں کو گجویل کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ۔ اور حادثہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button