جرائم و حادثات

حیدرآباد میں فلم اداکارہ پرحملہ۔ سیل فون چھین لیا گیا

حیدرآباد: شہرکے کے بی آرپارک کے پاس ماڈل و تلگو فلم اداکارہ شالوچورسیا پرحملہ کرکے انکا سیل فون چھین لیا گیا۔ کل رات قریب 8 بجے وہ واکنگ کررہی تھی کہ نامعلوم شخص نے ان پرحملہ کردیا اورسیل فون چھین کرفرارہوگیا۔ معلوم ہواہے کہ مزاحمت کی کوشش میں اداکارہ زخمی ہوگئیں۔ رات کا وقت ہونے کی وجہہ سے یہاں لوگ زیادہ نہیں تھے سمجھا جاتا ہے کہ رہزن نے اسی موقع کا فائدہ اٹھایا۔ واقعہ کے بعد اداکارہ نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا اورآس پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے گرفتارکیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button