نیشنل

الہٰ آباد کے بعد اب علی گڑھ کا نام بدلنے کی کوشش

لکھنو: اترپردیش میں الہٰ آباد کے نام کی تبدیلی کے بعد اب علی گڑھ سمیت دیگرشہروں کے نام بھی تبدیل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ علی گڑھ کی ضلع پنچایت نے اس معاملہ پر ایک قرارداد بھی منظور کر لی ہے۔ ضلع پنچایت کے اجلاس کے دوران علی گڑھ کا نام ہری گڑھ کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر تمام ارکان نے منظور کر لیا گیا۔ ضلع پنچایتوں میں منظور کی گئی قراردادوں کو اب یوگی حکومت کے پاس بھیجا جائے گا اورحکومت اس پرقطعی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button