نیشنل

اعظم خان کے فرزند کی ضمانت منظور

نئی دہلی: اتر پردیش کے قدآورقائد اعظم خان کے بیٹے عبداللہ خان کی درخواست ضمانت منظورکرلی گئی۔ سپریم کورٹ نے دو پاسپورٹ معاملہ میں انھیں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ سے راحت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم خان جلد ہی جیل سے رہا ہو سکتے ہیں۔ پاسپورٹ معاملہ میں ضمانت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم کو سبھی معاملوں میں ضمانت مل چکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مرتبہ دو پین کارڈ معاملے میں اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔ اعظم خان اور ان کے بیٹے کئی معاملوں میں ملزم ہیں اور سیتاپور جیل میں بند ہیں۔ اعظم خان سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر ہیں اور اتر پردیش کے رام پور سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button