جرائم و حادثات

ڈی مارٹ کے نام سے فری گفٹ لنک سے رہیں ہوشیار

حیدرآباد: ان دنوں شاطراورچالاک مجرموں کی جانب سے لوگوں کو محنت کی کمائی آسان طریقہ سے ٹھگ لینے لینے کیلئے نت نئے طریقہ اختیارکئے جارہے ہیں۔ تازہ طورپرڈی مارٹ گفٹ کے نام سے ایک لنک سوشیل میڈیا پرشیئرکیا جارہا ہے، حیدرآباد کی سائبرآباد سائبرکرائم پولیس نے لوگوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس لنک کو کلک نہ کریں ورنہ ان کے محنت کی کمائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لنک کے ساتھ یہ کہا جارہا ہے کہ ڈی مارٹ کی 20 ویں سالگرہ کے پیش نظرگاہکوں کو تحفہ تحائف دئیے جارہے ہیں پولیس نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ اس طرح کے کسی بھی لنک کو کلک نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button