بھوپیندرپٹیل گجرات کے نئے چیف منسٹر

احمد آباد: بھوپندررجنی کانت پٹیل گجرات کے نئے چیف منسٹرہوں گے۔ وجے روپانی کے جانشین کے طورپران کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ سابق چیف منسٹر آنندی بین پٹیل کے قریبی سمجھے جانے والے 59سالہ پٹیل 2017کے گزشتہ انتخابات میں پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ حالانکہ ماضی کی قیاس آرائیوں کے مطابق پٹیل پاٹیدار کمیونٹی سے آتے ہیں پر ان کا نام کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں تھا۔پیشہ سے بلڈر رہے مسٹر پٹیل اس سردار دھام ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں جس کی عمارت کا افتتاح احمد آباد میں آن لائن کل وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اسی پروگرام کے بعد مسٹرروپانی نے اچانک استعفی دے دیا تھا۔