تلنگانہ میں دو سروالے بچھڑے کی پیدائش

وقارآباد: ریاست تلنگنانہ کے ضلع وقارآباد میں ایک بھینس نے دو سروں والے بچھڑے کو جنم دیا۔ بشیرآباد منڈل کے جیونگی موضع سے تعلق رکھنے والے ویرا ریڈی کی بھینس نے کل بچھڑے کو جنم دیا جسے دیکھ کرسب حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ بچھڑے کے دو سرتھے۔ اس عجیب وغریب بچھڑے کو دیکھنے کیلئے عوام کا ہجوم ٹوٹ پڑا۔ محکمہ افزائش مویشیان کے حکام بھی وہاں پہنچ گئے۔