نیشنل

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور پروڈیوسر ایکتا کپور کورونا سے متاثر

ممبئی: ان دنوں بالی ووڈ کے کئی اداراورادارائیں کورونا سے مثبت پائے گئے، تازہ طورپربالی ووڈ اسٹارجان ابراہم اور ان کی شریک حیات پریہ کے علاوہ پروڈیوسرایکتا کپورکی کووڈ 19 رپورٹ پازیٹیوآئی ہے۔ جان ابراہم اوران کی شریک حیات اس وقت اپنے مکان پرہی کورنٹائن میں ہیں البتہ انھوں نے حالیہ دنوں میں ان سے رابطہ میں آنے والوں سے کورونا کا ٹیسٹ کروالینے کی خواہش کی ہے۔
جان ابراہم نے پیر کے روز اپنے انسٹا گرام پیج پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین دن قبل ایک کووڈ پازیٹو شخص کے رابطے میں آئے تھے اور بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ وہ مثبت تھا انہوں نے لکھا کہ پریہ اور میں نے کورونا کا ٹسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے اورہم گھرپرہی کورنٹائن ہیں۔
اسی دوران اپنے وقت کے مشہورہیروجتندرکی بیٹی جو بالی ووڈ پروڈیوسرہیں کورونا سے متاثرہوگئیں۔ 46 سالہ ایکتا کپورنے انسٹا گرام ہینڈل پرلکھا کہ تمام تراحتیاطی اقدامات کے باوجود وہ کورونا سے متاثرہوگئیں ٹیسٹ کروانے پران کی رپورٹ مثبت آئی۔ انھوں نے ان سے رابطہ میں آنے والوں سے ٹیسٹ کروالینے اوراحتیاط کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button