بزنس

ریلائنس جیو 40 کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی

نئی دہلی _ 19 جولاٸی ( اردولیکس) ہندوستان میں پرائیویٹ ٹیلی کام آپریٹر ریلائنس جیو سب سے صارفین رکھنے والی کمپنی بن گئی ہے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی ) کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2022 میں ریلائنس جیو نے اپنے نیٹ ورک میں 31 لاکھ 11 ہزار سے زائد صارفین کو شامل کیا ہے۔ ریلائنس جیو 40.87 کروڑ صارفین کے ساتھ ٹیلی کام سیکٹر میں پہلے نمبر پر ہے۔

صارفین کے معاملے میں بھارتی ایئرٹیل نمبر دو پر ہے۔ ایئرٹیل نے مئی میں 10 لاکھ 27 ہزار صارفین کو شامل کیا ہے۔ مئی میں ایئرٹیل صارفین کی کل تعداد 36 کروڑ 21 لاکھ کے قریب ہے

ملک کی بڑی کمپنی ووڈا آئیڈیا یعنی وی آئی کو مئی کے مہینے میں ایک بار پھر بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اپریل کے مقابلے مئی میں 7 لاکھ 60 ہزار صارفین نے ووڈا آئیڈیا کا نیٹ ورک چھوڑ دیا۔ تقریباً 25.84 کروڑ صارفین کے ساتھ، یہ ملک  میں تیسرے نمبر پر ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button