بزنس

دنیا کا سب سے چھوٹا 4G اسمارٹ فون

حیدرآباد _ دنیا کا سب سے چھوٹا 4G اسمارٹ فون چین کی مونی منٹ موبائل کمپنی نے تیار کیا ہے۔  یہ اسمارٹ فون اے ٹی ایم کارڈ کے سائز کا ہے۔ مونی منٹ  اسمارٹ فون میں تین انچ کا ڈسپلے ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ اسمارٹ فون نومبر میں بین الاقوامی مارکیٹ میں آ جائے گا۔مونی  اسمارٹ فون کی قیمت تقریبا  150 امریکی ڈالر (تقریبا  11،131روپے) متوقع ہے۔ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اسمارٹ فون ہندوستانی مارکیٹ میں کب دستیاب ہوگا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ اسمارٹ فون فی الحال امریکہ اور یورپی نیٹ ورک بینڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔

مونی منٹ اسمارٹ فون کی خصوصیات۔
اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم۔
1،250mAh پولیمر بیٹری
5 میگا پکسل کا پیچھے والا کیمرہ۔
2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ۔
854 × 450 ریزولوشن ڈسپلے۔
1.5 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر
3 جی بی ریم ، 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج ، 128 جی بی تک قابل توسیع۔
دو سم کارڈ کی سہولت ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button