نیشنل

ڈاکٹرذاکر نائک کے این جی او پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع

نئی دہلی: مرکز نے مبلغ اسلام ڈاکٹرذاکر نائک کے این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی میں مزید 5 سال کی توسیع کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشنمیں کہا ہے کہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے، جو ملک کی سلامتی کے لئے مضر ہیں، جس سے امن و فرقہ ورانہ ہم آہنگی میں خلل پیدا ہوتا ہے اور ملک کےتانے بانے کو نقصان پہنچتا ہے۔ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو پہلی بار نومبر 2016 میں حکومت کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون 1967 کے تحت غیر قانونی قراردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button