جرائم و حادثات

کمسن بچوں کو زہردینے کے بعد باپ نے کرلی خودکشی۔ نلگنڈہ ضلع مِں افسوس ناک واقعہ

نلگنڈہ: ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک شخص نے اپنے بچوں کو زہردینے کے بعد خودکشی کرلی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ داما چرلہ منڈل کے نوناوت تانڈہ میں پیش آیا۔ کشن نائک نامی شخص کے اپنی بیوی سے جھگڑے ہورہے تھے، کل وہ جھگڑے کے بعد اپنے دونوں بچوں کو لے کرگھرسے نکل گیا تھا۔ اس نے کھیت میں جاکراپنے دونوں بچوں 8 سالہ ہرش وردھن اور6 سالہ اکھیل کو کولڈرنک میں زہرملا کردے دیا اوراس کے بعد وہیں درخت سے لٹک کرخودکشی۔ پولیس نے مقامی افراد کی اطلاع پرنعشوں کو ضبط کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button